کسی کی کھوج میں پھر کھو گیا کون

پروین شاکر

کسی کی کھوج میں پھر کھو گیا کون

گلی میں روتے روتے سو گیا کون

بڑی مدت سے تنہا تھے مرے دکھ

خدایا، میرے آنسو رو گیا کون

جلا آئی تھی میں آستیں میں جسے

لہو سے میرا دامن دھو گیا کون

جدھر دیکھوں کھڑی ہے فصلِ گریہ

مرے شہروں میں آنسو بو گیا کون

ابھی تک بھائیوں میں دشمنی تھی

یہ ماں کے خون کا پیاسا ہو گیا کون

تمام غزلیں دیکھیں

Recent Comments

No comments to show.