محبت، غم اور زندگی کے موضوع پر دو مصرعوں پر مشتمل چیدہ اشعار — یہ زمرہ: زندگی۔
آنکھ روشن ہو تو دنیا کے اندھیرے کیا ہیں
رستہ مہتاب کو راتوں کی سیاہی میں ملا
خودداری و محرومی محرومی و خودداری
اب دل کو خدا رکھے اب دل کا زمانا ہے
آئینہ دکھایا تو کہا آئینہ رخ نے
آئینے کو آئینہ دکھایا نہیں جاتا
رکھتے ہیں دشمنی بھی جتاتے ہیں پیار بھی
ہیں کیسے غم گسار مرے غم گسار بھی
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
مے سے چلو بھر دے ساقی جام کا کیا انتظار
ابر آیا جھوم کر موقع نہیں تاخیر کا
جب خدا سے لو لگائی جائے گی
پھر دعا کب کوئی خالی جائے گی
جیسی چاہے کوششیں کر واعظ باطن خراب
تیرے رہنے کو تو جنت میں مکاں ملتا نہیں
دل کہ جس پر ہیں نقش رنگارنگ
اس کو سادہ کتاب ہونا تھا
میری زباں پہ شکوۂ اہل ستم نہیں
مجھ کو جگا دیا یہی احسان کم نہیں
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
فیضان محبت عام سہی عرفان محبت عام نہیں
اب نہ وہ گل رہے اور نہ وہ گلستاں
چاندنی چار دن کی مگر ہو گئی
غم دوراں کا پھر کیا ذکر افقرؔ
مئے رنگیں کا جب پیمانہ آیا
اڑتی تھی وہ شے آتی تھیں جنت کی ہوائیں
اب رندوں کا جمگھٹ سر زمزم نہیں ہوتا