محبت، غم اور زندگی کے موضوع پر دو مصرعوں پر مشتمل چیدہ اشعار — یہ زمرہ: طنز و مزاح۔

اک بوسہ دیجئے مرا ایمان لیجئے

گو بت ہیں آپ بہر خدا مان لیجئے

— اکبر الہ آبادی

اپنی گرہ سے کچھ نہ مجھے آپ دیجئے

اخبار میں تو نام مرا چھاپ دیجئے

— اکبر الہ آبادی

سنتے نہیں ہیں شیخ نئی روشنی کی بات

انجن کی ان کے کان میں اب بھاپ دیجئے

— اکبر الہ آبادی

مچھلی نے ڈھیل پائی ہے لقمے پہ شاد ہے

صیاد مطمئن ہے کہ کانٹا نگل گئی

— اکبر الہ آبادی

پروانوں نے فانوس کو دیکھا تو یہ بولے

کیوں ہم کو جلاتے ہو کہ جلنے نہیں دیتے

— اکبر الہ آبادی

میں نزع میں ہوں آئیں تو احسان ہے ان کا

لیکن یہ سمجھ لیں کہ تماشا نہیں ہوتا

— اکبر الہ آبادی

بکی مے بہت فصل گل میں گراں

جو سچ پوچھو پھر بھی یہ سستی رہی

— ریاض خیرآبادی
← تمام اقسام دیکھیں

Recent Comments

No comments to show.