محبت، غم اور زندگی کے موضوع پر دو مصرعوں پر مشتمل چیدہ اشعار — یہ زمرہ: جدائی۔

تیرے فراق میں ہر وقت آہ کرتا ہوں

تیرے لیے جوانی تباہ کرتا ہوں

— میر ولی وارثی

زیست میری اور یہ ایام فراق

اے امید وصل تیرا کام ہے

— میکش اکبرآبادی

کیوں میں فراق یار میں آہ و فغاں کروں

کوثرؔ دل حزیں جرس کارواں نہیں

— کوثر خیرآبادی

شب وصال بیان غم فراق عبث

فضول ہے گلۂ زخم التیام کے بعد

— آسیؔ غازی پوری

نادرؔ فراق یار میں مجنوں تو بن گیا

خانہ بہ دوش بیٹھ کہیں تیرا گھر بھی ہے

— نادر دہلوی

جل ہی گیا فراق تو آتش سے ہجر کی

آنکھوں میں مری رہ نہ سکا یارو انتظار

— خواجہ رکن الدین عشقؔ
← تمام اقسام دیکھیں

Recent Comments

No comments to show.