محبت، غم اور زندگی کے موضوع پر دو مصرعوں پر مشتمل چیدہ اشعار — یہ زمرہ: حسن۔

عاشق نہ ہو تو حسن کا گھر بے چراغ ہے

لیلیٰ کو قیس شمع کو پروانہ چاہیے

— بیدم شاہ وارثی

دیکھ اے چمن حسن تجھے باغ میں خنداں

شبنم نہیں یہ گل پہ خجالت سے عرق ہے

— میر محمد بیدار

عشق کی ابتدا بھی تم حسن کی انتہا بھی تم

رہنے دو راز کھل گیا بندے بھی تم خدا بھی تم

— بیدم شاہ وارثی

تیرے حسن کی دیکھ تجلی اے رشک حور

سورج کہوں کہ چاند کہ نور خدا کہوں

— قادر بخش بیدلؔ

عشق ادا نواز حسن حسن کرشمہ ساز عشق

آج سے کیا ازل سے ہے حسن سے ساز باز عشق

— بیدم شاہ وارثی

کان کا بالا ہے یا گرداب بحر حسن ہے

کشتئ دل کو جو میری اب ڈبا جاتے ہو تم

— شاہ نصیر
← تمام اقسام دیکھیں

Recent Comments

No comments to show.