محبت، غم اور زندگی کے موضوع پر چار مصرعوں (رباعیوں) پر مشتمل چیدہ اشعار — یہ زمرہ: طنز و مزاح۔

ہر گھر میں شرابی ہے الٰہی توبہ

ہر در پہ کبابی ہے الٰہی توبہ

مسجد سا مقام اور دور ساغر

کیا خانہ خرابی ہے الٰہی توبہ

— امیر مینائی

گھر کھدنے کی پوچھو نہ مصیبت ہم سے

روتی ہے لپٹ لپٹ کے حسرت ہم سے

یا ہم جاتے تھے گھر سے رخصت ہو کر

یا گھر ہوتا ہے آج رخصت ہم سے

— امیر مینائی

زاہد ہو کر جو شغل مے چھوڑ دیا

اللہ رے فساد خون بدن پھوڑ دیا

فریاد ہے مجھ شکستہ دل کی یا رب

توبہ کی درستی نے مجھے توڑ دیا

— امیر مینائی
← تمام اقسام دیکھیں

Recent Comments

No comments to show.