محبت، غم اور زندگی کے موضوع پر چار مصرعوں (رباعیوں) پر مشتمل چیدہ اشعار — یہ زمرہ: حسن۔

آنکھوں سے ہے رنگ مے پرستی پیدا

پلکوں سے ہے شان پیش دستی پیدا

کچھ حاجت مے نہیں کہ ہے آپ سے آپ

ان پتلیوں سے ہے سیاہ مستی پیدا

— امیر مینائی

سنتا ہوں ہوا جلوہ نما عید کا چاند

ہے اس کی جدائی تو کجا عید کا چاند

وہ ابروئے پر خم نظر آئے جو مجھے

البتہ یہ سمجھوں کہ ہوا عید کا چاند

— امیر مینائی

خط یار نے کیا نام خدا لکھا ہے

القاب جدا شوق جدا لکھا ہے

مل جائے یقیں ہے مرض غم سے نجات

نامہ نہیں تعویذ شفا لکھا ہے

— امیر مینائی

نمود حسن یا رب لاابالی ہوتی جاتی ہے

ہماری شکل تصویر خیالی ہوتی جاتی ہے

فروغ شمع جو اب ہے رہے گا صبح محشر تک

مگر محفل تو پروانوں سے خالی ہوتی جاتی ہے

— مولانا نثار اکبرآبادی
← تمام اقسام دیکھیں

Recent Comments

No comments to show.